گنگا رام ہسپتال میں آتشزدگی، سی سی ٹی وی کنٹرول روم جل کر راکھ

09-17-2023

(لاہور نیوز) گنگا رام ہسپتال کے سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کنٹرول روم جل کر راکھ بن گیا۔

ریسکیو ٹیم نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا، ریسکیو ٹیم کی جانب سے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے تاہم آتشزدگی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔