لاہور میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

09-17-2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں موسلا دھار بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے 20 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

لاہور میں سیاہ بادلوں کی انٹری کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے گلبرگ، فیروز پور روڈ،مال روڈ، کینال روڈ اور دیگر مقامات پربارش ہوئی ہے۔ شہر کےمختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات نےکراچی شہر میں بوندا باندی کا مکان ظاہر کیا ہے۔کم سے کم درجہ حرارت  27.5ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری سنٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ہے۔جنوب مغرب سے18سے27کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔