ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے انعام بٹ پہلے ہی راؤنڈ میں ہار گئے
09-17-2023
(ویب ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2023 سربیا میں شروع ہوگئی، پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بلغراد میں چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے محمد انعام بٹ 86 کلوگرام کی کیٹیگری کے لیے ایکشن میں تھے ۔ پہلے راؤنڈ میں انعام بٹ کا سامنا سپین کی نمائندگی کرنے والے پہلوان فریوو ناسکیدوا سے تھا ۔ انعام بٹ نے اولمپئن ریسلر کے خلاف پہلے راؤنڈ میں تو ایک پوائنٹ حاصل کرکے برتری حاصل کی لیکن دوسرے راؤنڈ میں فریوو نے دو مرتبہ انعام کو داؤ لگا کر دبوچ لیا اور اہم پوائنٹس حاصل کیے۔ یوں انعام بٹ کو پہلے راؤنڈ میں ہی گیارہ ۔ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایونٹ میں پاکستان کے عنایت اللہ اور محمد بلال آج اتوار کو ایکشن میں ہوں گے ۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں ہر ویٹ کیٹیگری میں ابتدائی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والے ریسلرز پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گے ۔