نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پر چین چلے گئے

09-17-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پرچین روانہ ہوگئے۔

قائم مقام چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا، اعلیٰ سطح کا وفد بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہے۔ دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔ روانگی سے قبل نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا، چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے دورہ چین کے نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں۔