پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا
09-16-2023
(لاہورنیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے 72 پروازیں روانہ ہوں گی، اندرون ملک 18 پروازیں روانہ ہوئیں۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق 54 پروازیں بیرون ملک روانہ ہوں گی، پی آئی اے کا آج وقت پر روانگی کا تناسب 72 رہے گا۔