زمان خان کرکٹ ٹیم میں آنے سے پہلے کیا کام کرتے تھے؟کرکٹر نے ماضی سے پردہ اٹھا دیا

09-16-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی زمان خان نے اپنی ماضی کی زندگی سے پردہ اٹھا کر سب کو حیران کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر زمان خان کا انٹرویو جاری کیا جس میں کرکٹر نے بتایا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ مزدوری کرتے تھے، ان کے والد لکڑی کا کام کرتے تھے اور انہوں نے بھٹے میں اینٹیں لادنے کا کام کیا ہے۔   قومی کرکٹر نے بتایا کہ ’ہمارے گراؤنڈ میں ٹیپ بال ہورہی تھی اور میں لوگوں کو کھیلتا دیکھتا تھا ، اچانک میں وہاں گیا اور ان سے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے مجھے اوور دیا تو میں نے ایک اوور میں 12 وائڈ بالز کیں اور پھر دوسرے دن وہی اوور زور سے کیا تو ایک بھی وائڈ بال نہیں ہوئی تو وہاں سے مجھے شوق ہوا کہ میں فاسٹ باولر بن سکتا ہوں‘۔