کیا سرفراز احمد کی پھر سے ٹیم میں واپسی ہورہی ہے؟سوشل میڈیا پر سابق کپتان کے حق میں آوازیں بلند

09-16-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر آوازیں بلند ہوناشروع ہوگئی ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے اطلاعات سامنے آئی ہیںکہ وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔سابق کپتان سرفراز احمد نے سال 2021 میں جنوبی افریقہ کیخلاف آخری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، تاہم وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھائی دیئے ہیں۔ نوجوان بیٹر محمد حارث کو ایشیاکپ میں موقع دیا گیا تاہم وہ پرفارم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کی مینجمنٹ، کوچ، کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے آئی سی سی کی طرف سے بورڈز کو 28 ستمبر تک سکواڈ کا اعلان کرنے اور تبدیلی کا وقت دیا ہے۔