چیف جسٹس سپریم کورٹ کے افسران و سٹاف سے الوداعی ملاقات میں آبدیدہ ہو گئے

09-16-2023

(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے افسران اور سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات کی جس میں وہ آبدیدہ ہو گئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہہ دے دی، انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے، آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب اپنی بھرپور لگن سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔