پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جھٹکے، اشیائے خور و نوش مہنگی ہو گئیں

09-16-2023

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خور و نوش کے دام بھی بے لگام ہو گئے۔

پیاز 5 روپے مہنگا ہونے سے سرکاری ریٹ 80 روپے کلو ہو گیا۔ لہسن 10 روپے بڑھنے سے قیمت 470  روپے کلو ، اوپن مارکیٹ میں  600  روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک  10 روپے بڑھا کر  سرکاری  قیمت 1 ہزار 30 روپے مقرر، مارکیٹ میں 1200 روپے کلو تک بک رہا ہے۔ ٹینڈے دیسی سرکاری قیمت   175   روپے ، مارکیٹ میں  220  روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔ شلجم  5 روپے  مہنگا ،  سرکاری ریٹ  135 روپے   کلو  مقرر ، اوپن مارکیٹ  میں فروخت 200  کلو تک  ہو رہی ہے۔ پھلوں کے ریٹ بھی بڑھ گئے۔ سیب  گاچہ  درجہ اول  کی فروخت   300  روپے فی کلو تک  پہنچ گئی۔ کیلا  درجہ اول  مارکیٹ میں 200  روپے   درجن تک  دستیاب ہے۔ انگور  کی  مارکیٹ  میں فروخت   480  روپے کلو  تک ہو رہی ہے۔ آڑو  5 روپے بڑھنے سے سرکاری ریٹ  200 روپے مقرر  ، مارکیٹ میں  480  روپے کلو  تک بکنے لگا۔ سستا ہوتا  برائلر  3 روپے  مہنگا ہونے سے 501 روپے  کلو   جبکہ انڈے  مارکیٹ میں 287  روپے درجن  فروخت ہو رہے ہیں۔    شہری کہتے ہیں ہر شے مہنگی ہو چکی ہے، بچوں کا پیٹ پالیں یا بل اتاریں۔