شہر لاہور کا موسم بدلنے لگا، گرمی کی شدت میں قدرے کمی

09-16-2023

(لاہور نیوز) شہر لاہور کا موسم بدلنے لگا۔ گرمی کی شدت میں قدرے کمی آ گئی۔ مطلع جُزوی طور پر ابر آلود ہے۔

گزشتہ دنوں کی نسبت آج گرمی کی شدت میں کمی ہے۔ ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 20 ستمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو، تین دن سے بہت گرمی اور حبس تھا، آج موسم بہتر محسوس ہو رہا ہے۔ فضائی آلودگی نے بھی سر اٹھانا  شروع کر دیا۔ فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 154 ریکارڈ کیا گیا۔