لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

09-16-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں سے متعلق دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

رجسٹرار آفس نے چینی کی قیمتوں سے متعلق دائر مختلف نوعیت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 ستمبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ہائیکورٹ میں مختلف شوگر ملز نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ پنجاب حکومت نے بھی چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق جاری حکم امتناع کے خلاف انٹر کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق درخواستوں پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔