پنجابی فلموں کی اداکارہ ممتاز بیگم کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

09-16-2023

(لاہور نیوز) اردو اور پنجابی فلموں کی مایہ ناز اداکارہ ممتاز بیگم کی شاندار فنی خدمات کے اعتراف میں خوبصورت تقریب سجائی گئی۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی لیجنڈ اداکارہ ممتاز بیگم کو وطن واپس  پہنچنے پر ایک مرتبہ پھر پرستاروں کی بھرپور محبت میسر آئی ہے۔ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں الحمرا ہال میں خوبصورت تقریب سجائی گئی۔ ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے ممتاز بیگم کا زبردست استقبال کیا۔ فنکاروں نے ممتاز بیگم پر فلمائے گئے مشہور گیت گا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ممتاز بیگم نے بے پناہ محبت کا اظہار کرنے پر تقریب میں موجود تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ لالی ووڈ کوئین ممتاز بیگم کی لازوال فنی خدمات پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔