ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں پہلی اور دوسری پوزیشن STEP کے نام

09-15-2023

(لاہور نیوز) ایم بی بی ایس میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔

ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں پہلی اور دوسری پوزیشن STEP کے نام رہی۔STEP کے محمد علی نے 200 میں سے 193 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔STEPکے حمزہ ریاض اور محمد فرقان نے 200 میں سے 192 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں پوزیشن ہولڈرز نے انٹرمیڈیٹ پنجاب کالج سے کیا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2023 کا رزلٹ جاری کر دیا۔ پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ 10 ستمبر کو لیا گیا تھا۔