وہاب ریاض سے کرکٹر حسن علی اور ایتھلیٹ شجر عباس کی ملاقات،تصویر وائرل

09-15-2023

(ویب ڈیسک)مشیر پنجاب کھیل وہاب ریاض سے قومی کرکٹر حسن علی اور ایتھلیٹ شجر عباس نے ملاقات کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حسن علی نے قومی اتھلیٹ شجر عباس کو نیوٹریشن پیک کا تحفہ دیا، ملاقات میں تمام کھیلوں کی ترویج اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا اعلان کیاگیا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ شجر ہونہار اور قابل ایتھلیٹ ہے،تمام قومی کھلاڑیوں کی سرپرستی کررہے ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکیں۔   مشیر پنجاب کھیل نے مزید کہا ہمارے چیمپئن کھلاڑیوں کو نیوٹریشن پروگرام کی خاص ضرورت ہے۔ حسن علی کی جانب سے شجر کے لئے نیوٹریشن کا تحفہ خوش آئند ہے۔کرکٹر حسن علی کا کہنا تھا کہ وہاب بھائی کو مشیر کھیل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں اورسپورٹس کی ترقی کے لئے وہاب بھائی کے ساتھ ہیں۔