'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی کامیابیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور اعزاز معروف فلم کے نام

09-15-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' نے ایک اور اعزاز اپنےنام کرلیا۔

پاکستانی معروف فلم ساز بلال لاشاری نے ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی میٹا کا ویڈیوز اور تصاویر شیئرنگ پلیٹ فارم پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ناروے میں ہونے والے بالی ووڈ فلم فیسٹول میں'' دی لیجنڈ آف مولا جٹ'' کو بہترین فلم ہونے کا ایوارڈ دیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ ناروے میں ہونے والےبالی ووڈ فلم فیسٹیول میں پہلی پاکستانی فلم کو ایوارڈ دیا گیا ہے اس سے قبل بھارتی فلموں کی اسکرینگ ہوتی اور بھارتی  فلموں کو ایوارڈ ز سے نوازا جاتا رہا ہے، یہ پاکستان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ان کی فلم کو پہلی بار پذیرائی ملی ہے۔