لاہور کے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کو اورنج ٹرین میں مفت سفری سہولیات فراہم

09-15-2023

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کا احسن اقدام دیکھنے میں آیا۔ سکول و کالج کے اوقات میں اورنج ٹرین کا سفر فری کر دیا گیا۔

نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے فری سفر کا اعلان انارکلی اورنج لائن ٹرین سٹیشن کے دورے کے دوران کیا۔ ابراہیم مراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے جمعہ تک تعلیمی اوقات میں طلبہ کیلئے اورنج ٹرین کا سفر مفت ہو گا، طلبہ کا یونیفارم میں ہونا ضروری ہے۔ طلبا کی جانب سے بھی حکومت کے اس اقدام کو سراہا گیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسیں اور رکشے بھی متعارف کروائے جائیں گے۔