سری لنکا سے شکست کے بعد بابراعظم کی حالت کیاتھی؟والد کی پوسٹ وائرل

09-15-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سری لنکا سے شکست کے بعد کھلاڑی کی حالت سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا جو کہ وائرل ہوگیا۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ابھی میری بابر سے بات  ہوئی  وہ بات نہیں کر پا رہا تھا، میں نے اُسے کہا بہادر جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں پر ٹوٹتے کبھی نہیں ہیں‘۔اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ آدھے کھلاڑیوں نے پورا میچ کھیلا اور آخری گیند پر چوکے کے ساتھ ٹیم شکست کھاگئی، اس میچ میں مجھے ایک کل کا سُپر اسٹار باولر زمان خان دکھائی دیا ہے جو شدید پریشر میں بھی بہترین باولنگ کر رہا تھا‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’مقابلوں کو دیکھیں تو اللہ صرف نیت اور دل سے کیا ہوا عمل دیکھتا ہے قبول کرے نہ کرے وہ مالک ہے، میرے خیال میں ٹیم نے جان پوری لگائی ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں اور اُن کا دل بڑا کریں یہی حُب الوطنی ہے‘۔