بابراعظم کی کپتانی کا معاملہ، گوتم گمبھیر نے بھی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

09-15-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کارکردگی پر سرحد پار کے کھلاڑی گوتم گمبھیر نے بھی سوال اٹھا دیا۔

ایشیاکپ کے براڈ کاسٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے میچ کے اختتامی اوورز میں بابراعظم کی کپتانی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زمان خان اور شاہین آفریدی اچھی باولنگ کروارہے تھے لیکن بابراعظم کی فیلڈ پلیسمنٹ مجھے سمجھ نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جب سست رفتار ی سے شاہین اور زمان گیندیں کروا رہے تھے تو بابراعظم نے لانگ آف پر فیلڈر کو اوپر کیوں  نہیں بلایا؟ اسی طرح کوشل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کی سنچری شراکت کے دوران بابر نے پارٹنرشپ توڑنے کے بجائے پارٹ ٹائم باولرز سے باولنگ کروائی۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب کوئی پارٹنرشپ بننا شروع ہوتی ہے تو کپتان اپنی ایٹکنگ بالرز کو اوور دیتا ہے لیکن بابراعظم نے بھی نہ کیا۔