سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، کاروبار کا مثبت رجحان
09-15-2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز اختتام پر 100 انڈیکس 104 پوائنٹس اضافے کیساتھ 45 ہزار 754 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 59 پوائنٹس اضافے کیساتھ 45 ہزار 650 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 2 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار 942 روپے مالیت کے 14 کروڑ 1 لاکھ 64 ہزار 860 شیئرز کا لین دین ہوا۔