عبداللہ شفیق، کیاورلڈکپ کیلئے پاکستان کو اوپنر مل گیا؟

09-15-2023

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کے اوپننگ سٹینڈ پر سوال اُٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کی تیاری کے دوران عبداللہ شفیق کی شکل میں مثالی اوپننگ بلےباز مل گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی آپ صحیح فیصلے پر ٹھوکر کھا گر سکتے ہیں۔ امام الحق سری لنکا کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے انکی جگہ سعود شکیل کو ٹیم میں بلایا گیا، انہوں نے ایشیاکپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو مشکل گھڑی میں سہارا دیتے ہوئے نصف سینچری بنائی اور قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔ عبداللہ شفیق نے 69 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان بابراعظم کے ساتھ 64 رنز کی پارٹنرشپ بھی قائم کی تھی۔