ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: پرویز الہٰی کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

09-15-2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب و صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چودھری پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ اس حوالے سے سردار عبدالرازق نے کہا ہے کہ دوبارہ ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے درخواست آج ہی دائر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی ہے۔