گولڈ مافیا کیخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع، فہرستیں تیار

09-15-2023

(ویب ڈیسک) گولڈ مافیا کیخلاف انٹیلی جینس ایجنسیزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ٹاسک فورس بنا دی گئی ہیں، ٹاسک فورس نے سونا سمگل کرنے والے مافیا اور سمگلرز کی لسٹیں تیار کرلی ہیں۔ اِس کے علاوہ گورنمنٹ نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا، جس کا فائدہ ہرعام شہری اور ملک کو ہوگا۔ سونے کی قیمت پہلے ہی مارکیٹ میں نیچے گر رہی ہے، غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے علاوہ حکومت گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔ سونے کی تجارت کوریگولرائز کرنے اور اس میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے سونے کی خرید و فروخت کے لین دین کو ریکارڈ پر لانے اور مانیٹر کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ نظام تیار کیا جا رہا ہے۔