نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ

09-15-2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر میں تین ماہ کی سرمایہ کاری کے منافع میں 1 اعشاریہ 25 فی صد اضافہ ہوا ہے، ڈالر میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 8 اعشاریہ 25 فی صد ہوگیا، روپے میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع میں 6 فی صد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد روپے میں تین ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 21 فی صد ہوگیا۔ ڈالر میں 6 ماہ کی سرمایہ کاری کے منافع میں 1 اعشاریہ 30 فی صد کا اضافہ ہوا ہے، ڈالر میں 6 ماہ کی سرمایہ کاری پر منافع 8 اعشاریہ 50 فی صد ہوگیا جبکہ روپے میں 6 ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع میں 6 فی صد اضافے کے بعد روپے میں چھ ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 21اعشاریہ 25 فی صد ہوگئی ہے۔ اسی طرح ڈالر میں 12 ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 1 اعشاریہ 50 فی صد بڑھایا گیا ہے، ڈالر میں 12 ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 9 فی صد جبکہ روپے میں 12 ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع میں 6 فی صد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد روپے میں 12 ماہ کی سرمایہ کاری پر شرح منافع 21 اعشاریہ 50 فی صد ہوگیا۔