ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم کی 25 سال بعد پاکستان آمد

09-15-2023

(ویب ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم کی 25 سال بعد واپس پاکستان آمد ہوئی ہے۔

لاہور میں میرا کے گھر پہنچنے پر ممتاز بیگم کا شاندار استقبال کیا گیا جب کہ ان کے ہمراہ ان کے بیٹے بھی پاکستان آئے ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ میر ا نے کہا کہ ممتاز بیگم کے لیے ان کے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں جس پر ممتاز بیگم نے میرا سے ملاقات پر اظہار مسرت اور اداکارہ کے فنی کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  ممتاز بیگم کی مشہور فلموں میں برسات کی رات، چودھویں کا چاند اور میرے محبوب سمیت درجنوں شامل ہیں۔