روپیہ پھر سے تگڑا ہونے لگا، ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار
09-15-2023
(لاہور نیوز) روپیہ پھر سے تگڑا ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 96 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 297 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 297 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 352 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 2 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔