پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں آج 17 روپے تک اضافے کا امکان
09-15-2023
(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے آج 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کی سفارش کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دیے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔