مناواں: سب انسپکٹر کے قتل کے الزام میں گرفتار ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

09-15-2023

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے مناواں میں سب انسپکٹر کو قتل کرنے کے الزام میں زیر حراست ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم ملزم ناظم سے موٹرسائیکل بر آمد کر کے تھانہ مناواں سے واپس آ رہی تھی کہ ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی لیکن گرفتار ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر حملہ کرنے والے اس کے ساتھیوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو ناظم بھی مارا گیا۔