ایف آئی اے نے مونس الٰہی کو عدالتی طلبی نامہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھجوا دیا

09-15-2023

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو عدالتی طلبی نامہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھجوا دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی طلب کرنے کے باوجود نہ شامل تفتیش ہوئے اور نہ عدالت پیش ہوئے۔ ایف آئی کے مطابق مونس الٰہی کو عدالتی کارروائی کے متعلق سوشل میڈیا پرمتعدد مرتبہ لکھ چکے ہیں، مونس الٰہی کیخلاف مقدمہ نمبر 16/23 اور 18/23 میں چالان داخل کیا گیا تھا۔