ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان

09-14-2023

(ویب ڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم پنجاب میں لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن 26، جوہر ٹاؤن ایس ڈی او آفس 25، تاج پورہ ایس ڈی او آفس 10، ایئرپورٹ 07، اپر مال 05، گلبرگ واسا ہیڈ آفس، مغل پورہ ایس ڈی او آفس 04، فرخ آباد 03، گلشن راوی میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔ چکوال، مری 02، نارووال 01 اور خیبرپختونخوا میں دیر میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، چلاس اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔