جدید ترین آٹومیشن سے ٹیکس نظام میں شفافیت آئے گی: نگران وزیر خزانہ

09-14-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا جدید ترین آٹومیشن سے ٹیکس نظام میں شفافیت آئے گی، آمدن میں اضافہ ہو گا۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا، جدید آٹومیشن کے ذریعے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر شمشاد اختر  نے کہا جدید ترین آٹومیشن سے ٹیکس نظام میں شفافیت آئے گی، آٹومیشن کے ذریعے ٹیکس آمدن بڑھانے میں مدد ملے گی، ٹیکس نظام میں آٹومیشن سے احتساب کا عمل مؤثر ہو گا۔