نگران وزیراعظم کی پی آئی اے کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

09-14-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پی آئی اے کی نجکاری اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ انوارالحق کاکڑ  نے کہا پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے، مسافروں کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لئے قومی ایئرلائن کی جلد نجکاری نا گزیر ہے، وزیراعظم  نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے وزارت نجکاری کے زیرنگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔