سانحہ 9 مئی اور جلاؤ گھیراؤ، روپوش ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

09-14-2023

(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی، جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملہ پر عدالت کی 54 روپوش ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی۔

پی ٹی آئی کی خواتین کارکن بھی روپوش ملزمان میں شامل ہیں، عدالت نے ملزمان کے خلاف اشتہارات شائع کرنے کا حکم دے دیا، خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان  نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس  نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر روپوش اور چھپے ہوئے ہیں، روپوش ملزمان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔