آئی ٹی سیکٹر میں امریکہ سمیت عالمی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہے: ڈاکٹر عمر سیف
09-14-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف سے یو ایس ایڈ مشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔
مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری کی قیادت میں سینئرایڈوائزر کنول بخاری اور جان لیتوین وفد میں شامل تھے، ملاقات میں امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ حکومتی معاونت سے عالمی سرمایہ کاروں کیلئے وینچر کیپیٹل فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، فنڈ سے سٹارٹ اپس کیلئے ایک ارب ڈالرز سرمایہ کاری یقینی بنائی جا سکے گی، آئی ٹی انڈسٹری کو 100 فیصد ڈالرز رکھنے، لانے اور لے جانے میں درپیش رکاوٹیں دور کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں امریکہ سمیت عالمی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہے، امریکی معاونت سے 4 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط اہم سنگ میل ہے۔ Wonderful to meet the USAID country team to discuss a plan for increasing investments in Pakistani startups from US-based investors. USAID recently organised an “Invest in Pakistan” conference in Pakistan and announced over $44 Million investments. The second round of this… pic.twitter.com/VmaBJAH18X — Umar Saif (@umarsaif) September 14, 2023 انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے سرمایہ کاری کا حجم 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، ہم چاہتے ہیں سرمایہ کاری کا یہ حجم بڑھ کر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرے۔ مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ نے کہا کہ شک نہیں پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کی ایک بڑی اور پُرکشش مارکیٹ ہے، کوشش ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین اشتراک عمل بڑھایا جائے۔ کیٹ سوم وونگسری نے کہا کہ نومبر میں امریکہ میں یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس سے بہت پُرامید ہیں، یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر نے نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کو سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت بھی دی۔