مہنگائی مسلسل بے لگام، سبزیاں اور پھل پہنچ سے باہر

09-14-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی مسلسل بے لگام ہے۔ سبزیاں اور پھل پہنچ سے باہر ہو گئے۔ پولٹری مصنوعات کے دام نیچے تو آئے مگر خریداری اب بھی جیب پر بھاری ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے فی کلو تک جا پہنچے۔ سبز مرچ 160 ، پھول گوبھی 180 ، شلجم 200 روپے فی کلو ہیں۔ مٹر 550 ، گاجر چائنہ 140 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ پھلوں کی خریداری بھی مشکل تر ہو گئی۔ سیب کالا کولو 350 ، آڑو 440 اور آم 350 روپے فی کلو مل رہے ہیں۔ دکاندار سرکاری نرخ ناموں کو خاطر میں نہیں لا رہے۔ عوام مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ برائلر گوشت 4 روپے کمی کے بعد 494 روپے فی کلو پر آ گیا ۔ فارمی انڈے 285 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔