انسانی حقوق کا تحفظ، لاہور بار ایسوسی ایشن کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال

09-14-2023

(لاہور نیوز) آئین و قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے لاہور بار ایسوسی ایشن کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری ہے۔

وکلا کیسز کے سلسلے میں عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سائلین نے کہا کہ مہینوں تھانوں کے چکر لگانے  کے بعد کیس عدالتوں میں آتا ہے۔ آئے روز ہڑتالوں کی وجہ سے کیس برسوں زیر التوا رہتا ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے آڑے آنے والے کو جواب دینا ہو گا۔ وکلا کا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہو گی تو انسانی حقوق پر عمل درآمد کروایا جا سکے گا۔