ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف اہم مقابلہ، پاکستان کے 108 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

09-14-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ون ڈے میں سری لنکا کیخلاف پاکستان نے 24 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا لیے۔

کولمبو میں شیڈول پاک سری لنکا میچ سے قبل بارش کے باعث ٹاس تاخیر سے ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 45، 45 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے محتاط آغاز کے باوجود پہلی وکٹ 9 رنز پر گر گئی، فخر زمان 11 گیندوں پر 4 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے جبکہ دوسری وکٹ کپتان بابر اعظم کی گری جو 35 گیندوں پر 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بلے باز عبداللہ شفیق 52 جبکہ محمد حارث 9 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، واضح رہے کہ عبداللہ شفیق نے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پاکستان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف اعلان کردہ سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق اور سعود شکیل کی جگہ پر عبداللہ شفیق اور فخر زمان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔