امریکی قونصل جنرل کا شاہی قلعہ کا دورہ، تاریخی ورثے کی تزئین و آرائش کا جائزہ
09-14-2023
(لاہور نیوز) امریکی قونصل جنرل کرسٹنز ہاکنز نے شاہی قلعہ لاہور کا دورہ کیا اور تاریخی ورثے کی تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا، امریکی قونصل جنرل نے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرسٹنز ہاکنز کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیشہ سے ثقافتی ورثے کو آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں کوشاں ہے، منصوبے کے تحت پاکستانی طلبہ کو خصوصی انٹرن شپ پروگرام آفر کیے جا رہے ہیں، بحالی مشن کے تحت امریکا اب تک پاکستان میں 32 منصوبوں میں 7.6 ملین ڈالرز فراہم کر چکا ہے۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ثقافتی ورثے کو محفوظ بنا کر پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری لانا ہے۔