سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کے شوہر کی بازیابی کی درخواست نمٹادی

09-14-2023

(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے واپس گھر پہنچنے پر مبینہ گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

عدالت میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال کی مبینہ گمشدگی سے متعلق سماعت ہوئی، اس دوران سید بلال شاہ عدالت میں پیش ہوئے، بلال شاہ نے بیان دیا کہ کچھ لوگ میری نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو اس حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں، لاپتہ شہری گھر واپس آگیا ہے درخواست کا مقصد پورا ہوچکا ہے۔ عدالت نے حریم شاہ کے شوہر کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی جو بلال شاہ کی والدہ جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، واضح رہے کہ بلال شاہ 26 اگست  کو ڈیفنس تھانے کی حدود سے لاپتہ ہوگئے تھے۔