روپیہ مستحکم ، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
09-14-2023
(لاہور نیوز) پاکستان میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 86 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 297 روپے 96 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 300 روپے پر موجود ہے۔