راجہ ریاض کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابات بارے تبادلہ خیال

09-14-2023

(لاہور نیوز) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی جس میں انتخابات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن سے متعلق تجاویز دیں، صدر نے دباؤکے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے اپنے خط میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی بلکہ رائے کا اظہار کیا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ میں انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، الیکشن کمیشن نے مجھے انتخابات سے متعلق تجاویز کے لیے بلایا تھا، ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے تاحال تاریخ نہیں دی۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہم نے آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دی ہیں، عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے،الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، کس پارٹی سے الیکشن لڑو ں گا یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔