LIMS کا کردار کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں جدید آلات کے ذریعے زرعی انقلاب لانا قرار

09-14-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی زراعت میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کا مقصد پاکستان کی کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں جدید آلات کے ذریعے زرعی انقلاب لانا ہے۔

کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملے کی تلاش کیلئے ایک میکنزم پر کام کیا جاتا ہے، اس عمل میں کیڑوں کے حملے والے علاقوں پر ایک ہاٹ سپاٹ بن جاتا ہے، ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں 13 اور14  ستمبر کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سفیدے پر مکھی کے حملے کی روک تھام کیلئے کیڑے مار دوا کا سپرے کیا گیا۔ حملے سے متاثر ہونے والا رقبہ تقریباً 100,000 ایکڑ ہے، کیڑوں کے پھیلاؤ کے مرکز پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 10,000 ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیا گیا، اس تمام تر مشق میں LIMS کا کردار باہمی ہم آہنگی، سہولت کاری اور مینجمنٹ کا رہا۔