ایشیا کپ: فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کولمبو پہنچ گئے

09-14-2023

(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کولمبو پہنچ گئے۔

شاہنواز دھانی نے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ آج وطن واپس روانہ ہو جائیں گے، شاہنواز دھانی کو بیک اپ باؤلر کے طور طلب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی آج سری لنکا کے خلاف شیڈول میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔