ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

09-14-2023

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام ایف آئی اے کے مطابق ملزم گل شیر خان بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کو رنگے ہاتھوں ہال روڈ پر واقع پلازے سے گرفتار کیا گیا، ملزم موبائل فون شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم سے 62 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔