کیریبیئن لیگ میں شاندار بیٹنگ، صائم ایوب ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بن گئے

09-14-2023

(ویب ڈیسک) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل ) میں پاکستان کے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گیانا ایمیزون واریئرز سے کھیلتے ہوئے صائم ایوب نے جمیکا تھلاواز کیخلاف نصف سنچری بنائی، 53 گیندوں پر 85 رنز بناکر صائم ایوب مین آف دی میچ قرار پائے۔ نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی اننگ میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جب کہ یہ سی پی ایل میں صائم ایوب کی مسلسل تیسری ففٹی ہے۔ صائم ایوب نے اس سے قبل بارباڈوس رائلز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف بھی ففٹیاں سکور کی تھیں۔ صائم ایوب مسلسل3  ففٹیز کے بعد سی پی ایل کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں جب کہ 21 سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کی 7 اننگز میں 288 رنز  بنائے ہیں۔