شہریوں کی زمینوں پر قبضے کا الزام، لاہور پولیس نے منشا بم کو گرفتار کر لیا

09-13-2023

(لاہور نیوز) شہریوں کی زمینوں پر قبضے کے الزام میں منشا بم کو گرفتار کر لیا گیا۔

منشا بم کے خلاف درجنوں افراد نے ایل ڈی اے وزٹ کے دوران نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو شکایت لگائیں تھیں۔ شہریوں نے الزام لگایا کہ منشا بم  نے ہماری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو پنجاب میں بدمعاشی کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے لاہور پولیس کو فوری طور پر ایکشن لینے کا حکم دیا تھا جس پر لاہور پولیس نے تین گھنٹے میں منشا بم کو گرفتار کر لیا۔