چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے
09-13-2023
(لاہور نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو ملتان سے بزریعہ سڑک لاہور پہنچے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو چار روز لاہور میں قیام کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاوس لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں ملک میں نوے روز میں الیکشن کرانے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہو گا۔ دورہ لاہور کے دوران بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے رہنما ملاقاتیں بھی کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی مختلف کارکنوں کے گھر تعزیت کیلئے بھی جائیں گے۔