صدر مملکت کے خط میں سیاست کا عنصر شاید زیادہ غالب آیا ہے: سربراہ پلڈاٹ

09-13-2023

(لاہور نیوز) پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا خط سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے قد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

احمد بلال محبوب نے دنیا نیوز  کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر کے خط سے بڑا حیران ہوا ہوں، میرے خیال سے اس خط کا کوئی مقصد نہیں ہے، اس خط سے صدر مملکت کے قد میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ سربراہ پلڈاٹ نے مزید کہا خط میں سیاست کا عنصر شاید زیادہ غالب آیا ہے، صدرمملکت پر پارٹی کی طرف سے بھی دباؤ تھا، اب کچھ نہ کچھ تو کرنا تھا، صدرمملکت کے خط سے حیران اور پریشان بھی ہوا ہوں۔