ایشیا کپ : سری لنکا کیخلاف اہم میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں

09-13-2023

(لاہور نیوز) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ زمان خان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، زمان خان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہو گا،سلمان علی آغا اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔