فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کو سری لنکا کا ویزا مل گیا
09-13-2023
(ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2023ء میں شرکت کے لیے فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کو سری لنکا کا ویزا مل گیا۔
قومی فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی آج رات کولمبو روانہ ہوں گے، شاہ نواز دھانی کل پاکستان ٹیم کو کولمبو میں جوائن کر لیں گے۔ شاہ نواز دھانی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، قومی فاسٹ باؤلر کو حارث رؤف کی انجری کے بعد ایشیا کپ کیلئے سری لنکا طلب کیا گیا ہے۔