سینٹرل ایشین ویمن بیچ والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
09-13-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن بیچ والی بال ٹیم نے سینٹرل ایشین ویمن بیچ والی بال چیمپئن شپ میں اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ جیت لیا۔
بنگلہ دیش کے کاکس بازار بیچ پر ہونیوالے سینٹرل ایشین بیچ والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے میچ میں کرغزستان کو 1-2 سے شکست دی، پاکستان نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی کا سکور 11-21، 14-21 اور 13-15 رہا۔ قومی ویمن بیچ والی بال ٹیم عذرا فاروق اور مقدس بخاری پر مشتمل تھی۔ بعد ازاں پاکستان ویمن بیچ والی بال ٹیم کو دوسرے میچ میں ازبکستان نے شکست دے دی، سینٹرل ایشیا بیچ والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم دو - صفر سے ناکام ہوئی۔